اتم کمار ریڈی کے خلاف نامپلی کورٹ کا غیر ضمانتی وارنٹ

   

حیدرآباد ۔ 10۔ جولائی (سیاست نیوز) عوامی نمائندوں کے مقدمات سے متعلق نامپلی کی خصوصی عدالت نے وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں اتم کمار ریڈی عدالت میں حاضر نہیں ہوئے جس پر نامپلی کورٹ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران اتم کمار ریڈی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرکے جلسہ منعقد کرنے کا الزام ہے جس کے نتیجہ میں ٹریفک مسائل پیدا ہوئے تھے ۔ پولیس نے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تحقیقات کیلئے اتم کمار ریڈی عدالت میں حاضر نہیں ہوئے جس پر غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا اور انہیں 16 جولائی کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی گئی۔1