حیدرآباد ۔23۔ جون (سیاست نیوز) سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا نے رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی کے کانگریس چھوڑنے سے متعلق اطلاعات کو مسترد کردیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ کانگریس کے استحکام کیلئے سخت جدوجہد کرنے والے اتم کمار ریڈی پارٹی سے ہرگز دغابازی نہیں کریں گے۔ وہ کانگریس میں برقرار رہیں گے۔ پردیش کانگریس کے صدر کی حیثیت سے تلنگانہ میں پارٹی کے استحکام میں اتم کمار ریڈی کا اہم رول ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ اتم کمار ریڈی سے متعلق مہم سے الجھن کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو کمزور کرنے کیلئے مخالفین کی جانب سے یہ مہم چلائی جارہی ہے کیونکہ انہیں کانگریس قائدین کا اتحاد برداشت نہیں۔ بھٹی وکرمارکا نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس اور بی جے پی میں خفیہ مفاہمت ہوچکی ہے جس کا ثبوت نئی دہلی میں کے ٹی آر کی مرکزی قائدین سے ملاقات ہے۔ ر