اتم کمار کا اسٹاف کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد: صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کے پرسنل اسسٹنٹ ، ڈرائیور اور گن مین کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اتم کمار نے بتایا کہ ان کا پی اے، ڈرائیور اور گن مین کا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ایسے تمام افراد جو ان سے ربط میں آئے وہ اپنا ٹسٹ کروالیں ۔ ان سے ربط میں آئے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا۔