اتنا ظلم انگریزوں نے بھی نہیں کیا…’: لکھیم پور جانے سے روکا تو سڑک پر دھرنے پر بیٹھے اکھلیش یادو

   

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں تشدد میں 4 کسانوں سمیت 8 افراد کی موت کا معاملہ گرم ہوگیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے کل لکھیم پور کھیری جانے کی پوری کوشش کی ۔ جب سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو لکھیم پور کھیری جانے کے لیے اپنے لکھنؤ گھر سے نکلے تو پولیس نے انہیں روک لیا۔ اس کے بعد ایس پی سپریمو پارٹی کارکنوں کے ساتھ سڑک پر بیٹھ گئے۔ اس دوران ایس پی کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ اکھلیش یادو کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔دھرنے کے دوران ایس پی صدر نے کہا کہ “کسانوں پر اتنا ظلم انگریزوں نے بھی نہیں کیا جتنا بی جے پی حکومت کر رہی ہے۔”