اتنے اچھے آغازسے خوش ہوں:پنت

   

دبئی۔ دہلی کیپٹلز کے کپتان رشبھ پنت نے یہاں آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے چوتھے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعدکہا کہ اس طرح سے دوسرے مرحلے کا آغاز کرکے بہت خوش ہیں۔پنت نے میچ کے بعد کہا، ہماری ٹیم نے تبادلہ خیال کیا تھا کہ ہمارا پہلا مرحلہ اچھا تھا اور ہم دوسرے مرحلے کا آغازاس طرح سے کرکے بہت خوش ہیں۔ ہم نے عمل پر توجہ مرکوز کرنے اور اس میں ہر روزصد فیصد مظاہرہ دینے کے بارے میں بھی ایک ہی بات کہی۔ یہ ایک اچھی بولنگ کا نتیجہ ہے کیونکہ ہم نے سوچا تھا کہ اس پچ پر 150 سے 160 کااسکور اچھا ہوگا، اس لیے حیدرآباد کو 130 تک محدود رکھنا اچھا تھا۔ ہمارے پاس دنیا کے تیز ترین بولرس میں سے ایک ہیں اس لئے میراخیال ہے کہ وہ ہمارے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں۔