اتوار تک شدید بارش کی پیش قیاسی : محکمہ موسمیات

   

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ یکم جون سے 15 جولائی تک ریاست میں جملہ 31,86 سنٹی میٹر بارش ہوئی ہے جو معمول سے زیادہ ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی مختلف اضلاع میںشدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور اب ہفتے اور اتوار کی صبح تک مزید شدید اور موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔