ٹولی چوکی میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام بروز اتوار 16 فروری کو صبح 10 تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں رشتوں کا دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام میں ایس ایس سی ، انٹرمیڈیٹ ، گریجویشن ، پوسٹ گریجویشن ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، بی ای ، بی ٹیک ، ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، بی فارمیسی کے علاوہ عقد ثانی اور معذور لڑکوں اور لڑکیوں کی تلاش کے لیے کاونٹرس رہیں گے ۔ عرصہ دراز سے سیاست اور ملت فنڈ سنہرا موقع فراہم کررہا ہے جس سے والدین استفادہ کررہے ہیں ۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں کریں گے ۔جیسا کہ قارئین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ 102 ویں پروگرامس میں والدین نے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتے طئے کرے اور وہ جوڑے سکون و اطمینان کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں ۔ اس لیے والدین کو اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس کی کاپیز اور فوٹوز ضرور ساتھ رکھنا ہوگا تاکہ ایک دوسرے سے بات چیت کرنے اور ایک دوسرے سے تعارف حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ مشاطاؤں کے چکر میں نہ پڑے بلکہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں ۔ دو بہ دو پروگرام میں کمپیوٹرس سکشن رہے گا جہاں کمپیوٹر کی مدد سے رشتے طئے کرسکتے ہیں اس لیے یہاں اور روزنامہ سیاست کے احاطہ دفتر ملت فنڈ میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ ان دوبدو پروگرام کے علاوہ دفتر روزنامہ سیاست کے احاطہ دفتر ملت فنڈ میں روزانہ صبح 10 تا 4 بجے شام والدین کو بائیو ڈاٹاس کے دیکھنے کی سہولت اور رجسٹریشن کروانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ اس سے پہلے ہوئے دو بدو پروگرامس کی طرح سیاست کے فیس بک ، اسکیپ اور یو ٹیوب اور سیاست ٹی وی پر راست پروگرام کا مشاہدہ کروایا جائے گا تاکہ ملک ہی نہیں بیرونی ممالک میں مقیم بآسانی طور پر دیکھ سکیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام کے فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں۔۔