جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے ، لڑکوں اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے رشتوں کے ضمن میں سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 3 نومبر کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست و سرپرست اعلیٰ ملت فنڈ صدارت کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز شرکت کریں گے۔ والدین وقت مقررہ شادی خانہ (ٹولی چوکی) پہنچ جانے کا مشورہ دیا گیا تاکہ وہ باہمی تبادلہ خیال کے ذریعہ رشتوں کے سلسلہ میں بات چیت کرسکیں ۔ جہاں کم تعلیم یافتہ، ایس ایس سی تا اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈگریوں کے لئے کاؤنٹرس کا نظم ہے۔ تجربہ کار والینٹرس والدین کی رہبری و رہنمائی کریں گے ۔ ان کاؤنٹرس میں ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ایم ڈی، بی فارمیسی، عقدثانی، معذورین اور تاخیر سے ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے علاوہ دیگر فنی کورسیس سے وابستہ لڑکوں اور لڑکیوں کے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرس پر بائیو ڈاٹاس دستیاب رہیں گے۔ والدین اس پروگرام میں تشریف لائیں تو اپنے ساتھ بائیو ڈاٹا کی کاپیز اور زیادہ فوٹوز رکھیں اور شادی خانہ میں داخل ہوتے ہی رجسٹریشن کروالیں۔ انھیں رجسٹریشن کارڈ دیا جائے گا جس کے ذریعہ وہ روزنامہ سیاست کے احاطہ (عابڈس) میں دفتر ملت فنڈ پر بھی اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ جن والدین نے پہلے ہی رجسٹریشن کروالیا ہے۔ انھیں دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں بلکہ کارڈ کے ساتھ فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز کو ضرور ساتھ رکھنا ہوگا۔ دو بہ دو پروگرام میں کمپیوٹر کاؤنٹر کا بھی نظم رہے گا اور ساتھ میں آن لائن فوٹوز اور بائیو ڈاٹا رجسٹریشن کروانے کی سہولت بھی رہے گی۔ دو بہ دو پروگرام کو شہر حیدرآباد، ملک کی ریاستوں اور عالمی سطح تک پہنچانے کے لئے راست ٹیلی کاسٹ، یو ٹیوب، فیس بُک اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا تاکہ بیرونی ممالک میں موجود لوگ اس پروگرام کو آسانی سے دیکھ سکیں۔ مزید تفصیلات کے لئے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈی نیٹر پروگرام فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں۔۔