اتوار کو چارمینار پر دکنی مزاحیہ مشاعرہ ‘ پولیس بیانڈ

   

حیدرآباد 15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چارمینار پر اتوار سے شروع ہونے والے ’ ایک شام چارمینار کے نام ‘ پروگرام کے موقع پر مختلف تہذیبی اور کلچرل پروگرامس پیش کئے جائیں گے ۔ افتتاحی موقع پر شام 6.30 بجے پولیس بیانڈ کا پروگرام ہوگا ۔ اس کے علاوہ 8.30 بجے دکنی مزاحیہ مشاعرہ بھی منعقد ہوگا ۔ لاڈ بازار کو نصف شب تک کھلا رکھا جائیگا ۔ سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ بچوں کیلئے بھی سرگرمیاں ہونگی ۔