اتوار 14 دسمبر کو رشتوں کا دو بہ دو ملاقات پروگرام،صبح 10 تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام شادی کیلئے موزوں رشتوں کو ایک چھت تلے ڈھونڈنے والدین کیلئے 147 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 14 دسمبر 2025 10 بجے دن تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر روڈ پر منعقد ہوگا ۔ اس ملاقات پروگرام کی صدارت جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کرینگے ۔ سیاست اور ملت فنڈ کے دو بہ دو پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پروگرام صرف ایک دن تک محدود ہو کر نہیں رہ جاتا بلکہ اندرون دفتر روزنامہ سیاست ملت فنڈ کے دفتر میں والدین کو اس بات کی سہولت مہیا کی گئی ہے کہ وہ روزانہ یعنی پیر تا ہفتہ 11 بجے دن تا 4 بجے شام لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس دیکھ سکتے ہیں اور وہیں رجسٹریشن بھی کروایا جاسکتا ہے یا دوبہ دو پروگرام میں اگر رجسٹریشن کروایا ہو تو وہ اپنا شناختی کارڈ بتاکر رشتہ ڈھونڈ سکتے ہیں جس کیلئے پچھلے پروگرام کے فوٹوز میں بائیو ڈاٹاس ( لڑکوں اور لڑکیوں ) دیکھے جاسکتے ہیں ۔ دفتر روزنامہ سیاست میں بائیو ڈاٹا اور فوٹوز دیکھنا ہو تو اپنے فیملی کے ساتھ انہیں آنا ہوگا ۔ انتظامیہ نے والدین سے اس بات کی خواہش کی کہ جن والدین نے رجسٹریشن کروایا اور ان کے لڑکا اور لڑکی کی شادی طئے ہوچکی ہے تو وہ دفتر ملت فنڈ سے اپنا بائیو ڈاٹا اور فوٹوز نکال سکتے ہیں انہیں اس وقت اپنا رجسٹریشن کارڈ بتانا ہوگا ۔ والدین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ فوٹوّ اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز رکھیں ۔ رجسٹریشن فیس 1000 روپئے مقرر کی گئی ہے جس کے ساتھ ہی کارڈ دیا جائے گا جس کی میعاد ایک سال تک رہے گی ۔ اس پروگرام میں بھی حسب سابق کی طرح گریجویٹس بی کام ، بی ایس سی ، بی اے ، پوسٹ گریجویشن ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ، ایم بی اے کے علاوہ ایم بی بی ایس ، بی فارمیسی ، ڈی فارمیسی ، لیاب ٹیکنیشن ، ٹیکنیشن ، میڈیکل ڈپلومہ ہولڈرس ، لیاب اسسٹنٹس کے علاوہ ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ اور دوسرے تعلیم یافتہ لڑکے و لڑکیوں کے رشتے رہیں گے ۔ عقد ثانی ، معذورین اور تاخیر سے شادی کے لیے علحدہ علحدہ کاونٹرس رہیں گے ۔ اس کے علاوہ دو بہ دو پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کاونٹر بھی رہے گا ۔ دو بہ دو ملاقات پروگرام کو اندرون ریاست تلنگانہ اور ملک کی دیگر ریاستوں یہاں تک کہ بیرونی ممالک میں ناظرین یوٹیوب ، فیس بک ، سیاست ٹی وی اور دوسرے ذرائع سے دیکھ سکتے ہیں ۔مزید تفصیلات کیلئے 7207244144 ۔ 7207524803 ۔ 9391160364 ۔ 9848004353 پر ربط کریں ۔۔