اوسلو 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اتھیوپیاکے وزیراعظم ابھلی احمد کو امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔ ملک میں نسلی تشدد میں اضافہ کے پیش نظر اُنھوں نے کسی بھی تقریب سے گریز کیا ہے۔ ماڈرن اور اصلاحات پسند قائد کے طور پر ابھئی احمد کی ستائش کی گئی ہے۔ تاہم میزبان ناروے نے اس فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ افریقہ کے 43 سالہ قائد کو اوسلو سٹی ہال میں منعقد ہونے والی تقریب میں باوقار نوبل انعام عطا کیا جائے گا جس میں ناروے کی اہم شخصیات کے علاوہ دیگر اعلیٰ قائدین شریک ہوں گے۔ نوبل کمیٹی نے اکٹوبر میں ابھئی احمد کے نام کا اعلان کیا ہے۔ پڑوسی اریسٹیریا کے ساتھ طویل عرصہ سے جاری تنازعہ کی یکسوئی میں ابھئی احمد کی کاوشوں کے اعتراف میں انھیں نوبل انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔