نئی دہلی 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کابینہ کی تقررات سے متعلق کمیٹی نے اجئے بھادو آئی اے ایس کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا جوئنٹ سکریٹری مقرر کرنے کو منظوری دیدی ہے ۔ بھادو 1999 کے گجرات کیڈر کے آئی اے ایس عہدیدار ہیں اور وہ فی الحال ودودرہ میونسپل کمشنر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ وہ ضلع کلکٹر اور چیف منسٹر گجرات کے سکریٹری کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔