اجئے دیوگن کی ’’دے دے پیار دے‘‘ کی ریلیز آگے بڑھادی گئی

   

اجئے دیوگن کے پاس اس وقت کئی پراجکٹس کی بھرمار ہے۔ اس میں سے کئی ایک کو وہ خود پروڈیوس بھی کررہے ہیں کئی پراجکٹس میں مصروف ہونے کی وجہ پچھلے سال ریلیز ہونے والی ان کی فلم ٹوٹل دھمال اس سال 22 فروری تک آگے بڑھ گئی تھی۔ اب کو آنے والی ان کی دوسری فلم ’’دے دے پیار دے‘‘ بھی مئی تک آگے بڑھ گئی ہے۔ اجئے کی یہ وجہ ہمیں ڈائرکٹر نیرج پانڈے کے قریبی لوگوں سے معلوم ہوئی ہے۔ یہ وجہ ہے اجئے کا فروری کے آخری ہفتہ سے چانکیہ کی تیاریوں میں مصروف ہونا اس پراجکٹ میں اپنے کردار کے بارے میں نیرج پانڈے کی رائٹنگ ٹیم کے ساتھ ان کی ملاقاتیں طے ہے۔ اسی کا نتیجہ ’’دے دے پیار دے‘‘ کے آگے کھسکنے کے روپ میں سامنے آیا ہے۔ دھمال سیریز کی اگلی فلم ٹوٹل دھمال کی شوٹنگ کو تو وقت ہے۔