اجئے رائے کا استاد بسم اللہ خان کو 110ویں جینتی پر خراج عقیدت

   

وارانسی : 22مارچ ( ایجنسیز ) کاشی کی ثقافتی وراثت کی علامت اور بھارت رتن ایوارڈ یافتہ استاد بسم اللہ خان کو ان کے 110ویں یوم پیدائش پر ہفتہ کے روز سگرا درگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اترپردیش کانگریس کے صدر اجئے رائے درگاہ کا دورہ کیا ، ان کی قبر پر پھول چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی منفرد شراکت کو یاد کیا ۔ اجئے رائے نے کہا کہ استاد بسم اللہ خان بنارس کی شناخت اور گنگا جمنی ثقافت کی زندہ علامت تھے ان کی شہنائی کی سریلی دھن سے بنارس کو عالمی سطح پرخاص مقام ملا ۔ انہوں نے کہا کہ استاد کا گنگا اور کاشی سے گہرا روحانی تعلق تھا اور وہ اکثر کھاٹوں پر مشق کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ استاد بسم اللہ خان کی زندگی سماجی ہم آہنگی اور ثقافتی اتحاد کی مثال ہے، انہیں ہولی اور عید دونوں سے یکساں محبت تھی اور تمام مذاہب کا احترام کرتے تھے ۔ ان کی شہنائی کی دھن صرف موسیقی ہی نہیں تھی بلکہ محبت ، بھائی چارے اور انسانیت کا پیغام تھی ۔