`
کانگریس کے قدآور رہنماؤں میں سے ایک اجے ماکن نے دہلی کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور کارکنوں کا شکری بھی ادا کیا ہے۔ اس سلسلسے میں آج جمعہ کو صبح اجے ماکن نے ٹویٹ بھی کیا۔ انہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے ملنے والے پیار اور ساتھ کیلئے شکریہ ظاہر کیا ہے۔
کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ اجے ماکن پہلے ہی صحت مسائل کی وجہ سےاستعفیّ دے چکے ہیں لیکن نیا صدر منتخب کر لئے جانے تک ان کو عہدے پر بنے رہنے کو گیا ہے۔ ستمبر 2018 میں بھی ماکن کے استعفے کی خبر آئی تھی حالانکہ تب کانگریس کی جانب سے اس کا انکار کیا گیا تھا۔
بتادیں کہ ستمبر 2018 میں پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ صحت کی وجوہات سے متعلق اجے ماکن نے چیک اپ کیلئے کچھ وقت کا بریک لیا ہے۔ وہ جلد ہی واپس لوٹیں گے۔ ڈی پی سی سی نے کہا تھا کہ ماکن نے پارٹی کے صدر راہل گاندھی اور دہلی انچارچ پی سی چاکو سے بھی ملاقات تو کی تھی لیکن استعفیٰ نہیں دیا تھا۔
2015 विधान सभा के उपरान्त-
बतौर @INCDelhi अध्यक्ष-पिछले 4 वर्षों से,दिल्ली कांग्रेस कार्यकर्ताओं द्वारा,कांग्रेस कवर करने वाली मीडिया द्वारा,एवं हमारे नेता @RahulGandhi जी द्वारा,मुझे अपार स्नेह तथा सहयोग मिला है।इन कठिन परिस्थितियों में यह आसान नहीं था! इसके लिए ह्रदय से आभार!
— Ajay Maken (@ajaymaken) January 4, 2019