لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن جمعرات کو اسمبلی اور اسمبلی کے باہر سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے اراکین نے مرکزی مملکتی وزیر داخلہ اجئے کمار مشرا عرف ٹینی کو وزارت سے برخاست کئے جانے کے مطالبہ کے ساتھ زبردست ہنگامہ کیا۔اسمبلی میں اجئے مشرا کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے اسمبلی اسپیکر ہردئیے نارائن دکشت کو اسمبلی کی کاروائی آدھے آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔اس درمیان ایس پی اور کانگریس کے اراکین نے اسمبلی احاطے میں اپنے حامیوں کے ساتھ نعرے بازی شروع کردی۔ راجند چودھری نے کہا کہ روندنے کے معاملے میں ایس آئی ٹی کی عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں تشدد کے واقعہ کو منصوبہ بند طریقے سے انجام دینے کی بات کہی گئی ہے ۔