نئی دہلی:لکھیم پور تشدد کیس میں کسان رہنما راکیش ٹکیت نے وارننگ دی ہے کہ اگر وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے مشرا استعفیٰ نہیں دیتے ہیں اور 12 اکٹوبر تک خاطی گرفتار نہ ہوئے تو کسان ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔راکیش ٹکیت نے یہ بات رام پور میں کہی ، جہاں وہ کسانوں کے ساتھ میٹنگ کرنے آئے تھے۔3 اکتوبر کو یوپی میں نیپال سرحد کے لکھیم پور کھیری ضلع کے ٹکونیا علاقے میں کسانوں پر ایک کار چڑھ گئی تھی ، جس میں چار کسانوں سمیت8افراد ہلاک ہوگئے تھے۔