امرتسر، 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب میں امرتسر کے ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج سندیپ سنگھ باجوہ کی عدالت نے ریاست کی مشہور 16 برس پرانے اجتماعی خودکشی کے معاملے میں چہارشنبہ کو سماعت کرتے ہوئے سابق پولس ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل آف پولس (ڈی آئی جی) کلتار سنگھ سمیت پانچ دیگر کو قصوروار قرار دیتے ہوئے آٹھ برسوں کی سزا سنائی۔ جبکہ موجودہ پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) ہردیو سنگھ کو چار برسوں کی سزا سنائی گئی ہے ۔سزا پانے والے ان قصورواروں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔امرتسر کے مونی چوک علاقے کے رہنے والے ایک خاندان کے چھ لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کرنے کے معاملے میں آج 16 برس بعد عدالت کا فیصلہ آگیا ہے ۔ اس معاملے میں چھ لوگوں کو سزا سنائی گئی ہے ۔جن میں ایک سابق ڈی آئی جی، ایک موجودہ ڈی ایس پی سمیت چھ افراد ہیں۔