اجتماعی شادیاں،درخواستیں مطلوب

   

حیدرآباد /4 ستمبر ( راست ) جناب محمد فہیم الدین کارگذار صدر انجمن فلاح معاشرہ یاقوت پورہ کے بموجب ماہ ربیع الاول میں غریب و مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا نظم کیا جائے گا ۔ ان شادیوں میں فی جوڑہ لڑکی کیلئے 7 جوڑے ملبوسات ، پلنگ الماری ، آلوین ، بستر معہ مچھر دان ، گرینڈر ، استری کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کا مکمل سامان زندگی دیا جائے گا اور دونوں طرف سے پچاس پچاس مہمانوں کیلئے تناول و طعام کا انتظام رہے گا ۔ تلنگانہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی مالی امداد شادی مبارک اسکیم کیلئے رہبری کی جائے گی ۔ اس ضمن میں ایسے والدین یا سرپرست جن کے گھر دو رشتے طئے ہوئے اگر وہ انجمن کے ذریعہ شادی کروانا چاہتے ہوں انہیں اور دیگر والدین کو چاہئے کہ وہ لڑکے ، لڑکی کا آدھار کارڈ ، شناختی کارڈ یا کوئی گورنمنٹ دستاویز میں نام ، ان تینوں میں کسی ایک کی زیراکس ان دستاویز میں لڑکے کی عمر 21 سال اور لڑکی کی عمر 18 سال ہونا ضروری ہے اور 2 ، 2 فوٹو پاسپورٹ سائز کے ساتھ بمکان محمد شرف الدین قریشی معتمد اجتماعی شادیاں کا مکان رحمت نگر یاقوت پورہ روبرو مسجد شرفیہ و محمود پر دن کے گیارہ بجے سے 5 بجے شام تک رجوع ہوسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7337423539 یا 9390312004 پر ربط کریں ۔