اجتماعی عصمت ریزی کے کلیدی ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کو کلین چٹ بھتیجاگرفتار

   

بھدوہی۔ 22فروری(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بھدوہی میں بی جے پی رکن اسمبلی سمیت دیگر ساتھ افراد پر اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں پولیس نے ہفتہ کو ایم ایل اے رویندر ترپاٹھی کے بھتیجے کلید ی ملزم سندیپ ترپاٹھی کو گیان پورسے گرفتار کرلیا۔گذشتہ دنوں وارانسی کی رہنے والی ایک بیوہ خاتون نے بھدوہی سے رکن اسمبلی رویندر ترپاٹھی ،ان کے بیٹے نتیش، بھتیجے سندیپ،ضلع پنچایت رکن سچن ترپاٹھی،دیپک تیواری،پرکاش تیواری،چندر بھوش تیواری پر اجتماعی عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔