اجرت میں اضافہ کا مطالبہ۔ تلگوفلم انڈسٹری کے ورکرس کا احتجاج

   

حیدرآباد 22جون(یواین آئی)اجرت میں اضافہ کے مطالبہ پر تلگوفلم انڈسٹری کے ورکرس نے احتجاج کیا۔ جوبلی ہلز میں فلم فیڈریشن کے دفتر کے باہر ان ورکرس نے احتجاج کیا ۔ احتجاج میں مختلف یونینوں کے ارکان نے حصہ لیا۔ ان ورکرس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چار سال سے اجرتوں میں اضافہ نہ کئے جانے پر برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ اجرتوں میں عدم اضافہ سے ان کو کئی معاشی مسائل کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مکان کے کرائے ، ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم ان کی اجرتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا ہے ۔ وہ بچوں کی اسکول فیس بھی دینے کے موقف بھی نہیں ہیں۔