اجمیر۔پوری ایکسپریس انجن میں آگ لگنے کا واقعہ

   

بھونیشور ۔7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کے انگوئی میں ہنداپا ریلوے اسٹیشن کے قریب اجمیر ۔ پوری ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اسٹیشن منیجر نے دیکھا کہ انجن سے دھواں نکل رہا ہے جب ٹرین ہنداپا اسٹیشن پر پہنچ رہی تھی ،اسٹیشن ماسٹر نے فوری ٹرین رکوادی اور انجن کو ٹرین سے علحدہ کردیا گیا ۔ بعدازاں آگ کو بجھا دیا گیا ۔ دوسرے انجن کے ساتھ ٹرین کو روانہ کردیا گیا جس کی روانگی میں دیڑھ گھنٹہ تاخیر ہوگئی ۔ آگ لگنے کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکی ۔ اس حادثہ کے بعد اس لائن کی بعض ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی اور مسافرین میں بھی کچھ دیر کیلئے خوف کا ماحول دیکھا گیا ۔