اجمیر ایک لڑکی میں نئے کورونا اسٹرین کی جانچ

   

اجمیر : انگلینڈ سے راجستھان کے اجمیر لوٹے 43 افرادمیں ایک لڑکی کی کورونا جانچ پازیٹیو آنے کے بعد اس کے کورونا کے نئے اسٹرین کا پتہ لگانے کے لئے مہاراشٹر کے پونے لیب میں جانچ کرائی جارہی ہے ۔اجمیر کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ نے لڑکی کے خون کے نمونے پونے کی بائیو لیب کو بھیجے ہیں اور آناساگر لنک روڈ کی رہائشی بیس سالہ لڑکی کی جانچ رپورٹ ایک ہفتے میں بھی ابھی نہیں مل پائی ہے ۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی کورونا کے نئے اسٹرین کی اصلیت کا علم ہوپائے گا۔قابل ذکر ہے کہ محکمہ نے لڑکی کے انگلینڈ سے اجمیر آنے کے بعد کی مقامی جانچ رپورٹ کورونا مثبت آئی تھی۔ لڑکی کو طبی نگرانی میں کوارنٹائن کیا گیا ہے ۔ اجمیر میں 25 نومبر سے اب تک 43 افراد انگلینڈ سے واپس آئے ہیں اور ان میں 42 کی کورونا رپورٹ منفی پائی گئی تھی۔ حالانکہ احتیاط کے طورپر کچھ لوگوں کو کوارنٹائن کیا گیا ہے ۔