اجمیر بلیک میل کیس : بقیہ چھ ملزمان کو عمر قید کی سزا

   

اجمیر: تقریباً 32سال بعد راجستھان کے اجمیر میں 1992 کے مشہور بلیک میل اسکینڈل کیس کے باقی چھ ملزمان کو منگل کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔خصوصی POCSO عدالت نمبر 2 نے اس معاملے میں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ملزمان پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیے ہیں۔ جرمانہ کی رقم کو متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔1992ء میں پیش آئے اس معاملے میں 9 ملزمان کو پہلے ہی عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔ اس معاملے میں ایک ملزم ابھی تک مفرور ہے ۔