اجمیر درگاہ میں جنتی دروازہ عیدالاضحی پرکھولا جائیگا

   

xاجمیر: راجستھان کے اجمیرمیں صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں واقع جنتتی دروازہ چہارشنبہ کے روز عید الاضحی کے موقع پر کھولا جائے گا۔ روایت کے مطابق یہ جنتی دروازہ سال بھرمیں چار مرتبہ کھولا جاتا ہے اور عید کے موقع پر یہ چہارشنبہ کی صبح چار بجے سے دوپہر تک کھولا جائے گا۔ عالمی وبا کورونا کے رہنما اصولوں کے مطابق عوامی مذہبی تقریبات کے ساتھ ساتھ عوامی نمازوں پربھی پابندی عائد ہے ۔ اس دوران صرف خدام خواجہ ہی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔
شہر قاضی محمد توصیف احمد صدیقی نے مسلم کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر اپنے گھروں میں رہ کر ہی نماز پڑھیں اور تہوار کی خوشیاں منانیں۔