اجمیر درگاہ کے ناظم مستعفی

   

اجمیر۔ راجستھان میں اجمیر کی صوفی خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کا انتظام سنبھالنے والی درگاہ کمیٹی کے ناظم اشفاق حسین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سبکدوش آئی اے ایس افسر اور ناظم مسٹر حسین نے خاندانی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ درگاہ کا کام کاج متاثر نہ ہو اس کے پیش نظر انہوں نے اقلیتی امور کی وزارت کو 11 اکتوبر کا وقت دیا ہے ۔ اس سے قبل نئے ناظم کا انتخاب کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ حسین درگاہ کمیٹی کے دوسری بار ناظم منتخب کئے گئے تھے ۔ وزارت نے ہی ان کا انتخاب کیا تھا۔