اجمیر میں جن پنگ کا پتلا جلایا گیا

   

اجمیر، 18جون (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں اجمیر کے کلاکار منچ نے آج چین کے خلاف زبردست غصہ ظاہر کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کے پتلے کو پھانسی پر لٹکاکر نذرآتش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 130 کروڑ لوگ ہندوستان کے وزیراعظم کے س اتھ کھڑے ہیں اور اب چین کو فوجی طاقت کے ساتھ ساتھ اقتصادی شکست دینے کا وقت آگیا ہے ۔ اس لئے منچ کے سبھی لوگ چین سازوسامان کا بائیکاٹ کرنی کی ہندوستان کے عوام سے مانگ کرتے ہیں ۔ مسٹر بنجارا نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ چین کو سبق سکھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں اور شہید جوانوں کی شہادت کا انتقام لیں۔