اجمیر ،2جنوری(سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے اجمیرضلع میں نئے سال کے شروع میں سوائن فلو کے تین مریض سامنے آئے ہیں۔ضلع کے چیف میڈیکل ہیلتھ افسر ڈاکٹر کے کے سونی نے آج بتایا کہ اجمیر میں سوائن فلو کے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد ضلع میں الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی ٹیموں کے ذریعہ سے سروے کرادیا گیا ہے ۔ ضلع کے پرائیمری ہیلتھ سینٹر وں کو سخت نگرانی اور سوائن فلو والے مریضوں کو فوراً ضلعی سطح کے اسپتال میں ریفر کئے جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔