اجمیر: مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تنظیم کے مہاجن سمپرک ابھیان کے تحت آج اجمیر میں ‘سوچھ بھارت مشن’ مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی نمائندوں اور ریلوے حکام نے مشترکہ طور پرصفائی مہم چلائی۔اجمیر کے ایم پی بھاگیرتھ چودھری اور بی جے پی سٹی صدر رمیش سونی کی قیادت میں اجمیر ریلوے کے افسران اور بی جے پی کارکنوں نے سب سے پہلے صفائی کا “حلف” لیا۔ اس کے بعد گاندھی بھون کے سامنے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں سبھی نے جھاڑو لگا کر صفائی مہم کا آغاز کیا۔حلف میں کہا گیا کہ دنیا میں ملک اس لیے صاف نظر آتے ہیں کہ وہاں کے شہری گندگی نہیں کرتے ۔ آج سے گاؤں۔گاؤں، گلی۔گلی، خاندان، محلے ، کام کی جگہ پر صفائی رکھوں گا۔