٭ راجستھان کے ضلع اجمیر میں کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران ضرورتمندوں اور غریبوں میں غذا کی تقسیم کے وقت سیلفی لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر نے کہا کہ یہ احکام سماجی دوری برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے جاری کئے گئے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا ۔