اجمیر میں من کی بات پروگرام کے ٹیلی کاسٹ کیلئے خصوصی انتظام

   

Ferty9 Clinic

اجمیر: وزیر اعظم نریندر مودی کے 30 اپریل کو ’من کی بات‘ کے 100 ویں ایپی سوڈ کو یادگار بنانے کیلئے راجستھان کے اجمیر میں بی جے پی شہر اور دیہی اکائیوں نے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اس خصوصی من کی بات کوسن سکیں۔ اجمیر سٹی بی جے پی کے صدر رمیش سونی کے مطابق من کی بات کے اس پروگرام کواجمیر سٹی بی جے پی کے تمام 138 شکتی کیندروں پر منعقد کیا جائے گا۔ ساتھ ہی پارٹی کے کاکرندہ کے دفتر میں ایک بڑا پروگرام منعقد کیا جائیگا اور وہاں 100 ویں قسط کی ریڈیو نشریات کو خصوصی طور پر سنا جائے گا۔ اس بار من کی بات خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس 100ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم ملک کو نیا پیغام دیں گے۔