اجمیر میں کورونا بیداری کیلئے وال پینٹنگ

   

اجمیر:راجستھان میں عالمی وبا کورونا کے تئیں لوگوں کو بیدارکرنے کیلئے آج سے رنگ لہر کے تحت کورونا سے بچنے کا پیغام دیتی پینٹنگ سمیت دیواروں پررنگ وروغن کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر آروشی ملک نے اجمیر ریجنل کالج کے سامنے نئی چوپاٹی پر شروع کیے گئے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ملک نے بتایا کہ کورونا بیداری کے تحت اجمیر کے پانچ مقامات پر دیواروں کی خوبصورتی کیساتھ کورونا احتیاط کا پیغام دیتی ہوئی فنکاروں کے ذریعہ مصوری کی جارہی ہے جو پانچ مراحل میں مختلف مقامات پر پوری کی جائے گی۔