اجمیر میں کورونا سے متاثرہ مریض کی موت

   

اجمیر، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں اجمیر کے جواہر لال نہرو اسپتال میں آج ایک کورونا سے متاثرہ مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔اسپتال کووڈ- 19 کے انچارج ڈاکٹر سنجیو مہیشوری نے بتایا کہ 3 جون کو میرٹا ناگور سے تعلق رکھنے والے ایک 74 سالہ بزرگ شخص کو کورونائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد یہاں لایا گیا تھا، جو پہلے ہی سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور آکسیجن پر تھے ۔ آج صبح ان کی موت ہوگئی۔ کووڈ ۔19 کے قوانین کے مطابق، متوفی کا جنازہ اجمیر کے پشکر روڈ پر واقع قبرستان میں ادا کیا گیا۔ڈاکٹر مہیشوری نے بتایا کہ اسپتال میں 23 مریض زیر علاج ہیں اور ان میں سے تین وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں سے سات سے آٹھ مریضوں کو آج شام تک کوڈ کیئر سنٹر منتقل کردیا جائے گا۔ ان کے علاوہ 33 مشتبہ افراد اسپتال میں داخل ہیں۔