اجمیر13مارچ(سیاست ڈاٹ کام )راجستھان اجمیر میں واقع خواجہ غریب نواز کی درگاہ سے منسلک خادموں کی تنظیم ‘انجمن یادگار چشتیہ شیخ زدگان ’ کا ا لیکشن 26 مارچ کو کرایا جائے گا۔الیکشن افسر ایڈوکیٹ منظور علی نے آج بتایا کہ اس سہ سالہ انتخاب کے لئے 26 مارچ کو دوپہر ایک بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی ۔ہر ایک ووٹر کو 11 ووٹ ڈالنے کا حق ہوگا۔منتخب کی گئی مجلس عاملہ کے ا رکان بعد میں صدر،سکریٹری اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب کریں گے ۔انھوں نے بتایا کہ 11 ارکان والی مجلس عاملہ کے لئے 42 خادموں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔ہفتہ کو نام واپس لئے جانے کی آخری تاریخ ہوگی۔انھوں نے بتایا کہ حالیہ مجلس عاملہ کی مدت 30 مارچ کو ختم ہونے جارہی ہے ۔