اجمیر: راجستھان میں اجمیر کے پشکر میں سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو کا مجسمہ توڑنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ پشکر تھانہ سرکل افسر راجیش مینا کے مطابق گورنمنٹ اسپتال کے سامنے واقع نہرو پارک میں پنڈت نہرو کے مجسمے کو کل رات 11 بجے نامعلوم افراد نے توڑ دیا۔ یہ واقعہ آگ کی طرح قصبے میں پھیل گیا اور کئی کانگریس اراکین نہرو جمع ہو گئے ۔ بڑھتی مخالفت کے مد نظر پولیس نے فوراً ملزموں کو پکڑنے پشکر اور اجمیر کے علاقوں میں ناکہ بندی کروائی اور اجمیر کے بجرنگ چوراہے کے باہر ہریانہ نمبر کی ایک موٹر سائیکل کو روکا جس میں دو افراد سوار تھے ۔ پوچھ گچھ کی گئی تو مجسمہ توڑنے کا معاملہ کھل گیا۔ اس معاملے میں ملزم ہریانہ میں سونی پت پیپلی گاؤں کے ساکن دھیرج جاٹ اور جے بھگوان جاٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم دھیرج نے قبول کیا کہ اس نے مجسمے کو نقصان پہنچایا ہے ۔ جب وہ پشکر میں نہرو پارک پہنچے تو پنڈت نہرو کا مجسمہ پسند نہیں آیا۔ یہاں پر نہرو کے بجائے قوم پرستی بھگت سنگھ کا مجسمہ نصب کیا جانا چاہیے ۔ اس سبب اس نے مجسمے کو توڑا ۔