اجمیر کی مسجد میں امام کے قتل معاملہ میں پولیس کا نیا انکشاف، 6 طلباء گرفتار

   

اجمیر: اجمیر پولیس نے اتوار کے روز اجمیر میں شاہ آباد کے امام محمد ماہر کے قتل کیس کا انکشاف کیا ہے۔ ایس پی اجمیر دیویندر کمار بشنوئی نے اس معاملے میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے قتل کیس میں مدرسے کے چھ طالب علموں کو گرفتار کیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ جسمانی زیادتی سے جان چھڑانے کے لیے مدرسے کے 6 طالب علموں نے امام ماہر کو نشہ آور چیز کھلانے کے بعد لاٹھیوں سے پیٹا تھا۔ پولیس نے مدرسے کے چھ طلباء کو گرفتار کر لیا ہے۔طلباء کے اہل خانہ نے اجمیر پولس کی کاروائی اور تحقیقات پر اعتراض جتایا ہے۔ شاہ آباد کے گاؤں رائے پور کے رہائشی امام محمد ماہر کے بڑے بھائی عامر اور دیگر افراد خاندان نے بھی اجمیر پولیس کے انکشافات پر اعتراض کیا اور اسے غلط قرار دیا ہے۔