اجمیر ۔ راجستھان کا عالمی شہرت یافتہ اجمیر آج اپنے قیام کی 909 ویں سالگرہ منا رہا ہے ۔ گیارہویں صدی میں تاریخی ، مذہبی اور روایتی مقصد سے قائم اجمیر کافی مشہور ہے ۔ مہاراجہ اجئے راج اول اور دوم نے جہاں اسے قائم کیا وہیں کائنات کے خالق ‘ جگت پتا ’ برہما اور صوفی خواجہ معین الدین چشتی ؒکی درگاہ نے اجمیر کو شہرت یافتہ بنانے میں کو ئی کمی نہیں رکھی ۔ ماضی کا ورثہ آج بھی اجمیر کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ وکٹوریہ میموریل ، کلاک ٹاور ، راجپوتانہ میوزیم ، ریلوے کے لوگو اور کیریج کے کارخانے جس کے ذریعہ ملک کو پہلا بھاپ کاانجن ملا ، تاریخی گرجا گھر ، سونے کی پینٹنگ والے جین مندر ، درگاہ شریف ، اناساگر جھیل ، فا ئی ساگر جھیل ، برہما مندر پشکر ، تارا گڑھ ، ڈھائی دن کا جھونپڑا ، میو کالج اس بات کے گواہ ہیں۔
