سووا (فجی): ہندوستانی ویٹ لفٹر ویلوری اجیا بابو نے جمعرات کو یہاں کامن ویلتھ چمپئن شپ میں مردوں کے 81 کلو گرام جونیئر اور سینئر زمروں میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے ریکارڈ ساز کارکردگی پیش کی۔ 19 سالہ بابو نے مجموعی طور پر326 کلوگرام (147 کلو گرام + 179 کلوگرام) وزن اٹھا کر پوڈیم پر پہلا مقام حاصل کیا۔ اپنی کارکردگی سے بابو نے81 کلوگرام جونیئر زمرہ میں کلین اینڈ جرک کا دولت مشترکہ ریکارڈ قائم کیا۔