اجیت جوگی کی طبیعت تشویشناک

   

Ferty9 Clinic

رائے پور۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا کانگریس کے سربراہ اجیت جوگی کی آج اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔خاندانی ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق مسٹر جوگی صبح ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں دارالحکومت کے ایک نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ اس دوران وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے جوگی کے بیٹے امت جوگی سے ٹیلی فون پر ان کی صحت کے بارے میں بات چیت کی۔