اجیت پوار فڈنویس بات چیت سے میں واقف: شردپوار

,

   

کانگریس قائدین کیساتھ گرماگرم بحث کے بعد اجیت پوار ناراض ہوگئے تھے
ممبئی ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دیویندر فڈنویس زیرقیادت مہاراشٹرا حکومت نے این سی پی لیڈر اجیت پوار کی مختصر وقفہ کیلئے شمولیت کا حوالہ دیتے ہوئے این سی پی صدر شردپوار نے کہا کہ وہ اس بات سے واقف تھے کہ اجیت پوار دیویندر فڈنویس سے ربط رکھے ہوئے ہیں۔ شردپوار نے مزید کہا کہ 22 نومبر کو کانگریس قائدین کے ساتھ گرماگرم مباحث کے بعد اجیت پوار ناراض ہوگئے تھے۔ انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ اجیت پوار فڈنویس سے ہاتھ ملانے کا اس طرح کا قدم اٹھائیں گے۔