اجیت پوار نے مہاراشٹر کی عوام سے دھوکہ کیا ہے : سنجے راؤت کی ہنگامی پریس کانفرنس

,

   

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں نئے سیاسی ماحول کے پیش نظر ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے کہا کہ اجیت پوار نے بی جے پی سے ہاتھ ملا کر شرد پوار، ریاستی عوام اور چھترپتی شیواجی مہاراج کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ 

سنجے راؤت نے کہا کہ رات تک اجیت پوار میٹنگ میں ہمارے ساتھ تھے ،ہماری ہاں میں ہاں ملا رہے تھے، پھر صبح جا کر وزیر اعلیٰ کا حلف لے لیا، انھوں نے بہت بڑا پاپ کیا ہے۔اجیت پوار نے مہاراشٹر کی عوام سے دھوکہ کیا ہے شرد پوار کا اس سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ 

سنجے راؤت نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ میں جانتا ہوں کہ وہ آر ایس ایس سے آئے ہیں اور امید تھی کہ وہ اخلاقیات کا دامن نہیں کسی بھی حال میں نہیں چھوڑیں گے، لیکن رات کی تاریکی میں جس طرح کے کھیل کو انھوں نے فروغ دیا وہ قابل مذمت ہے۔