اجیت پوار کا وزیر اعظم مودی سے اظہار تشکر، مہاراشٹرا میں مستحکم حکومت فراہم کرنے کا تیقن

   

ممبئی /24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے اتوار کے دن وزیر اعظم نریندر مودی کو تیقن دیا کہ وہ ریاستی عوام کیلئے سخت جدوجہد کریں گے اور انہیں ایک مستحکم حکومت فراہم کریں گے ۔ وہ مودی کی ان کے پیام مبارکباد پر ردعمل کا جواب دے رہے تھے ۔ انہیں ہفتہ کے دن اچانک ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف دلوایا گیا تھا ۔ اجیت پوار نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا تھا ۔ ایک اور خبر کے بموجب بی جے پی نے اتوار کے دن اجیت کمار کی این سی پی کے قائد مقننہ پارٹی کے عہدہ سے برطرفی کو غیر کارکرد قرار دیا ۔ جبکہ صدر این سی پی شرد پوار نے ان کی عہدہ سے علحدگی کی اطلاع چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنیویس کو دے دی ۔ تاہم اس پر اعتراض کرتے ہوئے بی جے پی قائد اشیش شیٹر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شرد پوار کا اقدام فی الحال غیر کارکرد ہوگا ۔ اجیت پوار بحیثیت قائد این سی پی مقننہ پارٹی اپنی تائید کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست گورنر کے حوالے کرچکے ہیں ۔ ان نے ہمراہ جینت پاٹل بھی تھے ۔