ممبئی : مہاراشٹرا میں سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی گرفتاری کے بعد محکمہ انکم ٹیکس نے 1000 کروڑ روپئے کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔ ان جائیدادوں کا تعلق مبینہ طور پر ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار سے ہے۔ محکمہ نے پانچ جائیدادیں ضبط کی ہیں جن کی مالیت ایک ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ بتائی گئی۔اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں انیل دیشمکھ سے ای ڈی نے ممبئی میں ان کے دفتر میں 12 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کے بعد اُنھیں گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ انیل دیشمکھ نے اپنے خلاف رشوت خوری کے الزامات کے تنازعہ کے درمیان اس سال کے شروع میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بمبئی ہائی کورٹ نے جمعہ کو انہیں راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے تحقیقاتی ادارہ کے سمن کو منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔