اجیت پوار کے بارے میں مناسب وقت پر بولوں گا: فڈنویس

   

ممبئی ۔ 27 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کارگزار چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس نے آج کہا کہ وہ این سی پی لیڈر اجیت پوار کی گزشتہ ہفتے حکومت کی تشکیل میں بی جے پی کو دی گئی تائید کے تعلق سے مناسب وقت پر لب کشائی کریں گے ۔ فڈنویس ۔اجیت حکومت منگل کو گرگئی۔ فڈنویس سے ودھان بھون کے احاطہ میں اخباری نمائندوں سے جب اجیت پوار کی بی جے پی کو تائید کے تعلق سے پوچھا تب فڈنویس نے کہا کہ فی الحال وہ اس بارے میں کہنا نہیں چاہتے۔

مہاراشٹرا معاملہ کیلئے گورنر ، پی ایم اور صدر تمام ذمہ دار: چدمبرم
نئی دہلی ۔ 27 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج بی جے پی پر سخت تنقید کی جس طرح اس نے دیویندر فڈنویس کو چیف منسٹر مہاراشٹرا کے طور پر حلف دلایا اور کہا کہ اس کے لئے گورنر ، وزیراعظم اور صدر جمہوریہ سب ذمہ دار ہیں۔ 74 سالہ کانگریس لیڈر نے کہا کہ شائد یہی ان کا یوم دستور ( 26 نومبر) منانے کا طریقہ ہے۔ دستور کی تعظیم کا شائد یہی انداز ہے ۔ راتوں رات کی گئی سیاسی تبدیلیوں کیلئے تمام اعلیٰ منصب پر فائز عہدیدار ذمہ دار ہیں۔
افسرد گی کی بات ہے کہ صدر جمہوریہ اس معاملہ میں ملوث ہوئے ہیں۔