اجیت پورا کی انٹری سے شنڈے گروپ میں ناراضگیاں

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: نائب وزیر اعلی کے طور پر ایکناتھ شندے حکومت میں شامل ہونے والے اجیت پوار کو لے کر شیوسینا کے ممبران اسمبلی میں کافی بے چینی اور ناراضگیاں دیکھی جا رہی ہے۔وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کل اپنے تمام پروگرام منسوخ کر دیے اور تمام پارٹی ایم ایل اے اور رکن پارلیمان کے ساتھ فوری اجلاس طلب کیا۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ شیو سینا کے ایم ایل اے اجیت پوار گروپ کے ساتھ اتحاد پر اعتراض کر رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جب شیوسینا بی جے پی حکومت کو پہلے ہی 170 ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے تو پھر این سی پی کو حکومت میں شامل کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ اس سے بی جے پی اور شیو سینا کے وزارتی دعویداروں کے امکانات متاثر ہوئے ہیں اور ارکان ناراض ہیں۔
ایکناتھ شندے سے ملاقات کے بعد شیو سینا کے رکن اسمبلی ادے سمنت نے دعویٰ کیا کہ ایکناتھ شندے کے استعفیٰ کی بات غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، تینوں پارٹیوں کے لیڈر مل کر حکومت چلائیں گے۔