اجیت ڈاول کیخلاف ریمارک، آزاد کو سرینگر میں روکا گیا

,

   

سرینگر۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس رکن پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد کو جمعرات کو سرینگر ہوائی اڈے پر روک دیا گیا۔پارٹی کے ذرائع کے مطابق آزاد یہاں ریاستی کانگریس کمیٹی کے دفتر میں کانگریس لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرنے کیلئے آئے تھے ۔قبل ازیںآزاد نے سرینگر کے مقامی افراد کے ساتھ قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈاول کے لنچ پر ریمارک کیا تھا کہ’’ پیسہ دے کر آپ کسی کو بھی ساتھ لے سکتے ہو‘‘ ۔آزاد سرینگر میںدفترپی سی سی میںپارٹی قائدین کے ساتھ میٹنگ کرنے کیلئے جموں و کشمیر کانگریس کے سربراہ غلام احمد میر کے ساتھ جمعرات کو دہلی سے سرینگر آئے تھے ۔