ممبئی: مہاراشٹر اکی سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی ہے۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار شنڈے حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ بنائے گئے، جبکہ ان کے پارٹی کے دیگر کئی ارکان اسمبلی بھی پارٹی تبدیل کر چکے ہیں۔ ان میں سے 9 ایم ایل ایز کو عہدہ وزارت کا حلف دلایا گیا۔ اس دوران شیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے لیڈر سنجے راوت نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کچھ لوگوں نے مہاراشٹر اکی سیاست کو صاف کرنے کی پہل کی ہے۔ انہیں اپنے طریقے سے چلنے دو۔ میری ابھی شرد پوار جی سے بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں مضبوط ہوں۔ ہمیں عوام کی حمایت حاصل ہے۔ ہم ادھو ٹھاکرے کے ساتھ دوبارہ سب کچھ بنائیں گے۔ ہاں لوگ اس کھیل کو زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے۔ ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر کا کہنا ہے کہ ای ڈی نے اس میں بڑا رول ادا کیا ہے کیونکہ اجیت پوار کے ساتھ جانے والوں میں سے زیادہ تر کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس ہیں۔