اجے دیوگن کی فلم دھمال 4عید 2026 پر ریلیز ہوگی

   

ممبئی، 16 مئی (آئی اے این ایس): سوپر ہٹ فلم فرنچائز ’دھمال‘کی چوتھی قسط ’دھمال 4‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فلم سازوں نے اسے عید 2026 پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم میں شاندار اداکاروں کا ہجوم شامل ہے جن میں اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ، ارشد وارثی، سنجے مشرا، جاوید جعفری، سنجیدہ شیخ، انجلی آنند، اوپندرا لیما، وجے پٹکر اور روی کشن شامل ہیں۔ فلم’دھمال 4‘ ایک مزاحیہ فلم ہے۔گزشتہ ماہ، اجے دیوگن نے فلم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے پہلے شیڈول کے اختتام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں ارشد وارثی، جاوید جعفری، انجلی آنند، سنجے مشرا اور سنجیدہ شیخ کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا: پاگل پن واپس آ گیا ہے! دھمال 4 کا دھماکے دار آغاز ، مالشیج گھاٹ شیڈول مکمل، ممبئی شیڈول جاری! اب ہنسی کا طوفان آئے گا۔ دھمال‘ فرنچائزکا آغاز 7 ستمبر2007 کو ریلیز ہوئی پہلی فلم سے ہوا تھا، جس کے بعد ’ڈبل دھمال‘ اور ’ٹوٹل دھمال‘ جیسی دوکامیاب سیکوئلز سامنے آئیں۔