احتجاج، ایم پیز کا جمہوری حق

   

نئی دہلی: کسان مخالف بل کی منظوری کے بعد ملک اب احتجاج کا ایک نیا گڑھ بن گیا ہے۔ ساری اپوزیشن جماعتیں شاید پہلی بار بی جے پی کے خلاف صف آرا ہوگئی ہیں۔ اس نوعیت کی یکجہتی سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف بھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ دوسری طرف نائب صدرجمہوریہ ناراض ایم پیز سے یہ مطالبہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ ایوان سے واک آؤٹ نہ کریں جبکہ جمہوریت میں احتجاج کرنا حکومتی نمائندوں کا بنیادی حق ہے۔ اگر کوئی کسی بات پر سرے سے ناراضگی ہی نہ دکھائے تو حکومت اپوزیشن کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جس طرح اب من مانی کررہی ہے اسی طرح مستقبل میں بھی کرتی رہے گی۔