احتجاجیوں سے یو پی حکومت معذرت خواہی کرے:مایاوتی

,

   

لکھنؤ / نئی دہلی /5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اتوار کے روز اترپردیش حکومت کو اُن احتجاجیوں سے معذرت خواہی کرنے کو کہا ہے جنہوں نے حکومت کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا تھا جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ مایاوتی نے حکومت اترپردیش کی اس کارروائی کو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت قرار دیا ۔ انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔